میاں نواز شریف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے: عمر اکمل
Image

لندن: (سنو نیوز) قومی کرکٹر عمر اکمل کی لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی کرکٹ سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے متعلق نواز شریف سے بات ہوئی ہے۔ میاں صاحب سے ایک درخواست کی ہے جو امید ہے قبول ہو گی۔

قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ میاں صاحب کے پاکستان آنے سے کرکٹ کے حالات مزیداچھے ہوں گے۔ پاکستان ٹیم میں موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا اور میں کھیلنا بھی چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری میاں نواز شریف سے ملاقات بہت اچھی رہی، مجھے بڑی خوشی ہے انہوں نے مجھے ملاقات کا موقع دیا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ ملا ہے؟ تو یہ بات سن کر عمر اکمل ہنس دیے۔

انہوں نے کہا کہ میری مسلم لیگ ن کے قائد کیساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، میاں نواز شریف نے مجھے ملاقات کا موقع دیا، یہی میرے لیے بڑی عزت افزائی کی بات ہے۔ میں نے ان سے ایک درخواست کی ہے، مجھے اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ میاں صاحب میری بات ضرور مانیں گے۔

پاکستانی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کھیل کے حالات بہت اچھے ہیں اور انشااللہ مستقبل میں اور اچھے ہوں گے۔ انشا اللہ اگر مجھے دوبارہ موقع ملا تو قومی ٹیم کی نمائندگی کروں گا، میں دوبارہ کھیلنا بھی چاہ رہا ہوں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage