صحت سے بھرپور چاکلیٹ کونسی ہے؟ آئیے ہم بتاتے ہیں

6/18/2023 7:47
لندن(ویب ڈیسک) صحت سے بھرپور چاکلیٹ کونسی ہے؟آئیے ہم بتاتے ہیں، متعدد مفید عناصر سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ اپنے اندر ہماری صحت کے لیے بہت سے فوائد رکھتی ہے۔
اگر آپکو سستی محسوس ہو رہی ہے تو ڈارک چاکلیٹ میں موجود فائبر آپ کی سستی دور کر سکتے ہیں، تپتی دھوپ میں باہر گھومنا ہوتا ہے تو ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونول آپ کی جِلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
ایک تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ افراد جنہوں نے تین ہفتوں تک ڈارک چاکلیٹ کھائی ان پر کم منفی اثرات مرتب ہوئے تھے، لہٰذا اگر کسی کو اپنا مزاج بہتر کرنا ہے تو وہ دودھ سے بنی چاکلیٹ کھانے کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کا انتخاب کرے۔
مزید برآں ڈارک چاکلیٹ اپنے اندر آئرن، میگنیشیئم اور فاسفورس جیسے اہم عناصر رکھتی ہے، یونیورسٹی آف کولوراڈوکے مطابق آئرن ہمارے جسم میں ہیموگلوبین بنانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے،ہیموگلوبین ریڈ بلڈ سیل میں موجود پروٹین ہوتے ہیں جو پورے جسم میں آکسیجن کی رسائی کے لیے آئرن کو استعمال کرتےہیں۔
ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونول اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتے ہیں جو کارڈیو ویسکیولر مرض سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیںلیکن ہر چیز کی طرح ڈارک چاکلیٹ کا بھی اعتدال کے ساتھ استعمال ضروری ہے،چاکلیٹ حراروں سے بھرپور ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage