خوشاب: ٹرک کھائی میں جا گرا، 5 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق
Image
خوشاب: (سنو نیوز) خوشاب میں پنج پیر کے مقام پر ٹرک کھائی میں جا گرا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 14 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ٹرک بنوں سے وادی سون جا رہا تھا۔ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 14 افراد جاں حق ہو گئے۔ لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/18/05/2024/pakistan/80177/ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوشاب کے قریب سون ویلی میں منی ٹرک کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage