نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورچلڈر ن ہسپتال کا دورہ
Image
فیصل آباد(سنو نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور چلڈر ن ہسپتال کا دورہ کیا، محسن نقوی نے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ محسن نقوی نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اورعلاج معالجے اور پرائمری انجیو گرافی کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، محسن نقوی نے مریضوں اوران کے تیماردار وں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے استفسار کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے مریضوں اور تیمارداروں کا علاج معالجے و پرائمری انجیو گرافی کی سہولتوں اورمفت ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہارکیا، بعض مریضوں نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ کا رڈیالوجی میں بیڈزکی کمی کے حوالے سے شکایات کیں ۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بیڈز کی تعداد جلد بڑھانے کی یقین دہانی جبکہ محسن نقوی نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پارکنگ ایریا میں اوورچارجنگ پر برہمی کا اظہارکیا، پولیس کو پارکنگ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی نرسری میں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی، چلڈرن ہسپتال کی انتظار گاہ میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مریضوں کے رش کے باعث کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں توسیع نا گزیر ہے، فرینڈز آف الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے تعاون سے نیا ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا جائے گا، نئے ایمرجنسی بلاک کی فوری تعمیر شروع کرنے کے لئے اراضی مختص کی جا رہی ہے۔ صوبائی وز راء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،مشیروہاب ریاض،معروف صنعتکار گوہر اعجاز،انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر فیصل آباد،آرپی او،سی پی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی اواورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage