12 April 2024

Homeکھیلکرکٹقومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز مستعفی

قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز مستعفی

قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز مستعفی

قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز مستعفی

لاہور:(سنونیوز)غیر ملکی کوچزمکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے،مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک کو نومبر 2023 میں اپنے رول میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا،جبکہ گرانٹ بریڈ برن کو گزشتہ سال کے شروع میں پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔بین الاقوامی کرکٹ میں مکی آرتھر جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

2018 سے 2020 تک پاکستان مینز ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے اکتوبر 2021 تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کوچنگ کا کردار ادا کیا۔

تینوںکوچز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوری 2024 کے آخر تک اپنی اپنی ملازمتیں چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا ۔ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خوش اسلوبی سے کیا گیا۔ پی سی بی ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے اور ان کی خدمات کا شکر گزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل نویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ کون گائے گا ؟

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو این او سی حاصل کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دینے کا پابند کردیا ۔

میڈیا میں آنے والی رپورٹس کےمطابق فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کے خواہش مند ہیں جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

غیر ملکی لیگ کھیلنے کے خواہش مند کرکٹرز پرٹیم مینجمنٹ نے واضح کردیا کہ غیر ملکی لیگز میں شرکت کیلئے پہلے ڈومیسٹک میں پرفارم کریں بعدازاں این او سی جاری کیا جائے گا۔شاداب خان کی کلیئرنس اور دیگر تین فاسٹ بولرز کو این او سی دینے کیلئے بورڈ نے مینجمنٹ سے رائے طلب کی ہے۔

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے پیغام کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان پریذیڈینٹ ٹرافی کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 19 جنوری سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو شرکت کرنی ہے تاحال پی سی بی نے کسی بھی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

Share With:
Rate This Article