غیر ملکی لیگز کھیلنے کے لیے پی سی بی کی بڑی شرط
Image

کراچی :(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو این او سی حاصل کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دینے کا پابند کردیا ۔

میڈیا میں آنے والی رپورٹس کےمطابق فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کے خواہش مند ہیں جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

غیر ملکی لیگ کھیلنے کے خواہش مند کرکٹرز پرٹیم مینجمنٹ نے واضح کردیا کہ غیر ملکی لیگز میں شرکت کیلئے پہلے ڈومیسٹک میں پرفارم کریں بعدازاں این او سی جاری کیا جائے گا۔شاداب خان کی کلیئرنس اور دیگر تین فاسٹ بولرز کو این او سی دینے کیلئے بورڈ نے مینجمنٹ سے رائے طلب کی ہے۔

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے پیغام کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان پریذیڈینٹ ٹرافی کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 19 جنوری سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو شرکت کرنی ہے تاحال پی سی بی نے کسی بھی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/18/01/2024/latest/65102/

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ڈنیڈن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 19 اور 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز میں پہلے تین میچز جیت کر واضح برتری حاصل کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز تیسرے ٹی 20 میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی، جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 224 رنز بنائے، فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے تھے۔

فن ایلن نے اننگز میں 16 چھکے، 5 چوکے لگائے، پاکستان کے حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی، محمد وسیم، محمد نواز اور زمان خان کی ایک ایک وکٹ لی۔

نیوزی لینڈ کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔