امیدواروں کے پوسٹرز پر” قیدی نمبر 804 “لکھا جائے گا:عمران خان
Image

راولپنڈی:(سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نےکہا ہے کہ جو ظلم کیا جا رہا ہے یہی ہماری انتخابی مہم ہے۔ امیدواروں کے پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران نے جو کیا اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ بھی دیکھنا ہے کہ معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ یہ بڑی خطرناک صورتحال ہے۔شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ افغانستان گئے تو انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا لیکن بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو ایک مرتبہ بھی افغانستان نہیں گئے۔

عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی افغانستان کے تعاون کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی۔ آج افغانستان بارڈر بند کرنے کا سوچ رہا ہے۔ میں بطور وزیراعظم خود بھی ایران گیا اور سپریم لیڈر سے بھی ملا تھا۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہوں وہ آج خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/01/2024/election-2024/65007/

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پاکستان بارے پالیسی بھی اچھی نہیں ہے۔ بڑھاوا دینے کے بجائے صورتحال کو ڈیفیوز ہونا چاہیے۔ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔ اکتوبر میں انتخابات ہو جاتے تو استحکام ا چکا ہوتا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے انتخابات کو ملتوی کیا گیا۔ نگران وزیراعظم کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا۔پاکستان کی صورتحال 1970 ءکی ہے، جب صرف پارٹی ٹکٹ جیتا تھا۔ جو ظلم کیا جا رہا ہے یہی ہماری انتخابی مہم ہے۔ امیدواروں کے پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوٹوں کے ساتھ ہو چکا کوئی اپنی جگہ سے ہلے گا نہیں، ظلم کے باوجود پارٹی اس لیے نہیں ٹوٹی کیونکہ ہمارا ووٹ بینک ہے۔ وکلا نے زبردست کام کیا ، چاہتا ہوں انہیں ٹکٹ ملیں۔ مجھے ٹکٹس پر ان پٹ کم ملی، اسی لئے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ٹکٹ فائنل کرنے کا کہا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage