سونے کی قیمت میں مزید کمی
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے تاہم مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی نہیں آئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 2032 ڈالر کی سطح پر آ گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے دو لاکھ 13 ہزار 700 اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 213 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔ گذشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی، فی تولہ سونا 3600 روپے کمی سے 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے کا ہو گیا تھا، 10 گرام سونا 3087 روپے سستا ہو کر 183213 روپے کا ہوا تھا۔ جبکہ دس گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 67 ہزار 945 روپے کا ہو گیا تھا، 22 ڈالر کمی سے دبئی بلین مارکیٹ میں سونا 2045 ڈالر فی اونس ہوا۔ گذشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 600 روپے تولہ کمی دیکھنے میں آئی تھی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/17/01/2024/business/65016/ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کمی ہوئی اور سونا 2047 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 98 پیسے کا ہوگیا ہے، گذشتہ روز ڈالر 280 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پرسرمایہ کار محتاط رہے، 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کمی سے 63077 کی سطح تک گر گیا، مارکیٹ ایران پاکستان کشیدگی کے باعث مندی کا رجحان ہے۔ دوسری جانب سیاسی عدم استحکام کے باعث سٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار رہی، رواں ہفتے مندی کی ہیٹرک مکمل ہو گئی، سرمایہ کار سیاسی صورتحال سے پریشان ہیں، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انڈیکس میں 170 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 567 پر بند ہوا۔