فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی
Image

کراچی: (سنو نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ سونا 1900 روپے کمی سے 216100 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 10 گرام سونا 1629 روپے کمی دیکھی گئی ہے، سونا سستا ہوکر 185271 روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ 10گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 69 ہزار 832 روپے اور عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر کمی سے 2047 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 6 جنوری کو کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔جبکہ 857 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/06/01/2024/latest/63236/

6 جنوری کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 45 ڈالرز فی اونس ہو گیا تھا۔ دوسری جانب نئے سال کا پہلا کاروباری ہفتہ سٹاک مارکیٹ کیلئے منافع بخش رہا تھا۔ 100 انڈیکس میں 2064 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، نئے سال کے شروع میں انڈیکس 62,451 پر تھا۔

ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64,515 پر بند ہوا۔ گذشتہ ہفتے سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر سے زائد منافع کمایا، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 311 روپے رہا، مجموعی حصص کی مالیت 9373 ارب روپے پر پہنچ گئی تھی۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں 3 ارب 43 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 98 ارب 55 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی۔

بیرونی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مشکلات کا شکار رہا، رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی تھی۔