دسمبر 2023 میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ
1/18/2024 6:54
اسلام آباد:(سنو نیوز) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ گذشتہ دسمبر 2023 میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال دسمبر 2023 میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں تاریخی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں ہیں۔
عمر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 فیصد ڈالرز رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم بنیادی عوامل ہیں، فری لانسرز کیلئے سہولیات آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھنے کی بنیادی عوامل ہیں۔
وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کیلئے سہولیات پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ایس آئی ایف سی کے شکرگزار ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور معیشت کو استحکام دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی آئی ٹی سیکٹر میں بڑے نتائج آئیں گے، 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا، اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/10/01/2024/latest/63809/
قبل نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے سوئٹزرلینڈ میں گوگل اینڈ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی تھی، ڈاووس میں 15 جنوری 2024 سے جاری اجلاس میں وزیراعظم پاکستان سمیت عالمی رہنما شریک ہوئے۔
ڈاکٹر عمر سیف کی بین الاقوامی اداروں، عالمی تنظیمی عہدیداران سے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوئیں، ڈیجیٹل پاکستان برانڈ عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف کی سیکریٹری جنرل ڈی سی او دیمہ الیحییٰ سے ملاقات میں ڈیجیٹل تعاون پر مفید گفتگو ہوئی، ڈاکٹر سیف کی قطر کے وزیر آئی ٹی محمد بن علی اور روانڈا کی وزیر کمیونیکیشن پاؤلا انگیبری سے بھی دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان سٹارٹ اپس فنڈ میں تعاون، رکن ممالک کے مابین مشترکہ کلاؤڈ سروسز پر اہم پیش رفت متوقع ہے، ڈی سی او ممالک میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage