وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء
Image
اسلام آباد:(سنو نیوز) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کر دیا، تقریب میں ملکی و غیر ملکی وینچر کیپیٹلسٹ، سفارتکاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کیلئے 2 بلین روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔ ڈاکٹرعمر سیف نے کہا کہ اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،سٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر سٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،وزارت آئی ٹی سٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے، پچھلے چار برس میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں تقریبا 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی،ملک میں آٹھ نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اس وقت چار ہزار سے زائد سٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں،ہم پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں دو بڑے پروگراموں اور مختلف پالیسیوں متعارف کیں،ان دو بڑے پروگراموں میں سے ایک پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ ہے،یہ پروگرام ایک سٹارٹ اپ کے سب سے مشکل وقت کے لئے ہے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایک ملین سے تین ملین ڈالرز تک سرمایہ کاری میں دس سے تیس فیصد سرمایہ کاری پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی جانب سے کی جائے گی،امید کرتا ہوں سٹارٹ اپس یکم مارچ تک درکار سرمایہ کاری حاصل کر لیں گے،سرمایہ کاری کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، چیف سرمایہ کاری افسر تعینات کیا جائے گا،بنیادی پالیسی ہے کہ سرمایہ کاری بیرون ملک سے پاکستان میں آئے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/07/01/2024/latest/63356/