کھانا کھانے کے بعد کون سے کام نہیں کرنے چاہیے؟
Food
لاہور:(ویب ڈیسک)صحت مند زندگی گزارنے کیلئے وقت پر کھانا کھانا اور کھانے کے بعد کے معمولات پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔

ایک متوازن غذا کا انتخاب اور اس کا درست مقدار میں استعمال بہتر ہاضمے کیلئے اہم ہے،کیونکہ ہاضمے کے مسائل مختلف طبی مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔غذائی مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے کھانے کے بعد کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں،اس بارے میں مکمل معلومات رکھنا ضروری ہے۔

معروف بھارتی غذائی ماہر پوجا ملہوترا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کھانے کے بعد کے صحیح اور غلط طریقوں کی وضاحت کرتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد سونے،نہانے اور پھل کھانے جیسی عادات صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔اسی طرح زیادہ کھانے پر افسردگی محسوس کرنا اور لمبے وقت تک بیٹھے رہنا بھی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی کا استعمال

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کھانے کے بعد چائے یا کافی پینا فائدہ مند ہوتا ہے،لیکن پوجا ملہوترا کا کہنا ہے کہ یہ عمل دراصل جسم کیلئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے خبردار لکیا ہے کہ کھانے کے بعد چائے یا کافی پینے سے جسم میں غذائی اجزاء کے جذب میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور اس سے نظام ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔

تمباکو نوشی

کھانے کے بعد سگریٹ نوشی کرنا بھی جسم کیلئے نقصان دہ ہے اور اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ سگریٹ نوشی سے نہ صرف ہاضمے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں بلکہ یہ دیگر صحت کے مسائل کا سبب بھی بنتی ہے۔

سونا:

کھانے کے فوراً بعد سونے سے نظام ہاضمہ سست ہو جاتا ہے اور یہ کھانا صحیح طرح ہضم نہیں ہو پاتا،اس لیے اس لیے کھانے کے فوراً بعد سونے سے گریز کرنا چاہیے۔

نہانا:

نہانے سے خون کی گردش جسم کے دوسرے حصوں کی طرف منتقل ہو جاتی ہے، جس سے ہاضمہ متاثر ہوتا ہے ار منقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

پھل کھانا:

پھل کھانے کا بہترین وقت کھانے کے درمیان یا کھانے سے پہلے ہوتا ہے، کھانے کے فوراً بعد پھل کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

لمبے وقت تک بیٹھے رہنا:

کھانے کے بعد مسلسل بیٹھے رہنے سے ہاضمے کا عمل متاثر ہوتا ہے،اسی لیے کھانا کھانے کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

صحت مند متبادل

پوجا ملہوترا کے مطابق کھانے کے بعد تقریباً 10 منٹ کی ہلکی چہل قدمی یا جسم کو تھوڑا سا کھینچنے (اسٹریچنگ) سے نظام ہاضمہ کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کھانے کے 15-30 منٹ بعد ہربل چائے پینے سے بھی ہاضمے میں بہتری آتی ہے۔

کھانے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

پوجا ملہوترا کی تجویز کے مطابق کھانے کے بعد فوراً بستر پر لیٹنے یا بہت زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے گریز کریں۔ اس کی بجائے ہلکی چہل قدمی کریں،اپنی پلیٹیں خود سمیٹیں یا کچھ ہربل چائے جیسے کہ پودینے یا ادرک کی چائے کا انتخاب کریں جو نظام ہاضمہ کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے۔