موٹرولا کا 2024 کا پہلا سستا سمارٹ فون متعارف
Image
نیویارک:(ویب ڈیسک) سمارٹ فون بنانے والی ملٹی نیشنل امریکی کمپنی موٹرولا نے صارفین کیلئے سال 2024 کا اپنا پہلا سستا ترین فون موٹو جی پلے متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے یہ فون گذشتہ سال 2023 میں بھی پیش کیا تھا لیکن اب اسے موٹو جی پلے 2024 کے نام سے اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے، موٹو جی پلے 2024 کو 5۔6 انچ سکرین، سنیپ ڈریگن کی چپ اور اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کیساتھ مارکیٹ میں صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جبکہ اسکی باڈی کو واٹر اور ڈسٹ پروف بھی بنایا گیا ہے، موٹو جی پلے کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے تاہم کارڈ کے ذریعے اس کی میموری بڑھائی جا سکتی ہے۔ فون کے فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے، اس موٹرولا فون کے بیک پر 50 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ موٹو جی پلے کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 15 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی بیٹری تین دن تک چلائی جا سکتی ہے۔ فون کو فوری طور پر فروخت کے لیے صرف امریکا میں ہی ابھی پیش کیا گیا ہے مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ فروری 2024 تک اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا اور اس کی پاکستانی مین قیمت 41 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ خیال رہے کہ چین کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی آنر نے بھی اپنی میجک سیریز کا لائٹ فون صارفین کیلئے متعارف کرا دیا ہے، جس کو اس فون کے فیچرز کے حوالے سے ایک بہتر فون قرار دیا گیا ہے۔ آنر میجک لائٹ 6 کو 8۔6 انچ سکرین کیساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اسے 8 جی بی ریم جبکہ 256 جی بی میموری میں پیش کیا گیا ہے، یہ فون اینڈرائیڈ 14 کا حامل ہےاوراو ایس 8 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/16/01/2024/latest/64721/ آنر میجک لائٹ 8 میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں، فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 108 اور تیسرا بھی 50 میگا پکسل دیا گیا ہے۔ آنر میجک لائٹ 8 میں فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتور کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ فون میں کیمرے کی ٹیکنالوجی کو بہتر کیا گیا ہے، آنر میجک لائٹ 6 کو 5300 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جبکہ 80 واٹ کے فاسٹ چارجر جب کہ 66 واٹ کے وائرلیس چارجر کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔ آنر میجک لائٹ 8 فون کو ابتدائی طور پر یورپ کے چند ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا، کمپنی نے آنر میجک لائٹ 6 کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 23 ہزار روپے تک رکھی ہے، جسے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔