ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگرگرفتار
Image

میونخ: (ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ سٹار آرنلڈ شوارزنیگر کو جرمنی کے ہوائی اڈے پر اس لیے حراست میں لے لیا گیا کیونکہ انہوں نے اپنی ایک مہنگی گھڑی فلاحی کاموں کے لیے نیلام کرنے کے منصوبے کے بارے میں حکام کو معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق انہیں میونخ کے ہوائی اڈے پر تقریباً 3 گھنٹے تک روکے رکھا گیا۔ اس گھڑی کو یورپی یونین کے اندر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اس لیے ٹیکس چوری کے دعوے کی بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔ یورپی یونین کا قانون ہے کہ اگر کوئی شخص 10 ہزار یورو سے زیادہ نقد یا کچھ مہنگا سامان لے کر آتا ہے تو اس کی اطلاع حکام کو دینا ہوگی۔

76 سالہ آرنلڈ شوارزنیگر ایک فلم اسٹار ہونے کے علاوہ ایک سیاست دان اور موسمیاتی تبدیلی کی مہم بھی چلاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تفتیش کے بعد وہ ایئرپورٹ پر ٹیکس ادا کر کے تنازع کو حل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

Arnold Schwarzenegger held at Munich airport over luxury watch

ذرائع کے مطابق کسٹم حکام سے کہا گیا کہ وہ ٹیکس وصول کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر ایک نئی کارڈ مشین کا انتظام کریں کیونکہ وہاں موجود مشین کام نہیں کر رہی تھی، اس وقت آرنلڈ کے پاس رقم محدود تھی جبکہ ہوائی اڈے کے قریب ترین بینک بھی بند ہو چکا تھا۔

شوارزنیگر کے ترجمان نے ایک جرمن میڈیا کو بتایا کہ ہوائی اڈے کا واقعہ غلطیوں سے بھرپور کامیڈی تھا اور اس پر ایک اچھی مضحکہ خیز پولیس فلم بنائی جا سکتی ہے۔تاہم بعض اخبار ات نے آرنلڈ کی گھڑی کے باکس کے ساتھ مسکراتے ہوئے اور پوز دیتے ہوئے تصویر بھی شائع کی۔

آرنلڈ شوارزنیگر 2003 ء سے 2011 ء تک دو مرتبہ کیلیفورنیا کے گورنر رہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ گھڑی گھڑی کمپنی Audemars Piguet نے ٹرمینیٹر فلم کے ہیرو کے لیے بنائی ہے۔ یہ کمپنی ایسی نایاب گھڑیاں بناتی ہے جو لاکھوں ڈالر میں فروخت ہو سکتی ہے۔

Arnold Schwarzenegger held at Munich airport over luxury watch

کہا جا رہا ہے کہ اس کلائی گھڑی کی نیلامی آج (جمعرات) کو میونخ سے تقریباً 89 کلومیٹر کے فاصلے پر آسٹریا کے شہر Kitzbühel میں Schwarzenegger Climate Initiative Foundation کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں کی جائے گی۔

Bild اخبار کی حاصل کردہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں ایسی صرف 20 گھڑیاں ہیں لیکن خاص طور پر اس گھڑی پر آرنلڈ کی تصویر اور حروف "آرنلڈ کلاسک" کندہ ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس گھڑی کی نیلامی 50 ہزار یورو سے شروع ہو گی۔