فیصل قریشی کی پولنگ والے دن ماؤں، بہنوں سے بریانی بنانے کی اپیل
1/18/2024 7:07
کراچی:(ویب ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے آئندہ ماہ فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کی ماؤں اور بہنوں سے بریانی بنانے کی درخواست کر دی۔
پاکستان کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام سٹوری میں انتخابات کا ذکر کیے بغیر پاکستان بھر کی خواتین کو انتخابات والے دن بریانی پکانے کی گزارش کی تاکہ ان کے شوہر، بیٹے اور بھائی بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کو داؤ پر نہ لگائیں۔View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا کہ بریانی اس لیے پکائیں تاکہ خواتین کے خاوند بھائی اور بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر قوم کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خاموش پیغام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ اگرچہ فیصل قریشی نے اپنی سٹوری میں انتخابات کا لفظ استعمال نہیں کیا تاہم ان کا اشارہ الیکشن کی ہی طرف تھا۔View this post on Instagram
یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور عام طور پر پولنگ کے دن سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز میں بریانی کی تقسیم کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔View this post on Instagram
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage