مراد سعید الیکشن سے دستبردار
Image

پشاور: (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید بھی الیکشن 2024ءسے دستبردار ہوگئے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف مقدمےکا محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔ یہ فیصلہ عدالت عالیہ کے لارجر بنچ نے جاری کیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اس شارٹ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹربیونل نےمراد سعید کےکاغذات نامزدگی ٹیکنیکل بنیاد وںپر خارج کئے تھے۔ مقدمے کو اگر واپس بھیج دیا تو کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی کیونکہ ٹربیونل اس وقت غیر فعال ہے۔

عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر ،راد سعید کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے ٹکٹ واپس کردیا ہے، اسی وجہ سے درخواست کو بغیر مزید کارروائی کے نمٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے گذشتہ روزیعنی 17 جنوری 2024ء کو مراد سعید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اسی سماعت کے دوران اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا تھا کہ ان کے موکل نے ٹکٹ بھی واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ الیکشن 2024ءنہیں لڑرہے ہیں۔

ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی فائنل لسٹ کو جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/18/01/2024/election-2024/65270/

لاہور کے حلقہ پی پی 174 سے چوہدری اصغر گجر ، پی پی 173 سے زبیر نیازی، پی پی 172 سے مسز مہر واجد، پی پی 171 سے میاں اسلم اقبال اور پی پی 170سے ہارون اکبر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔ تاہم پی پی 162 سےابھی تک امیدوار کا نام جاری نہیں کیا گیا ہے۔

حلقہ پی پی 169 سے میاں محمود الرشید ، پی پی 168سے ندیم عباس بسرا، پی پی 167 سے عمار بشیر گجر، پی پی 166 سے خالد محمد محمود گجر، پی پی 165 سے احمر بھٹی، پی پی 164 سے یوسف میو، پی پی 163 سے عظیم اللہ خان، پی پی 161سے فرخ جاوید مون ، پی پی 160 سے اعظم نیازی اور پی پی 159 سے مہر شرافت علی کی حمایت کی جائے گی۔

حلقہ پی پی 158 سے چوہدری یوسف علی، پی پی157 سے حافظ فرحت عباس، پی پی 156 سے علی امتیاز ورائچ، پی پی 155 سے شیخ امتیاز،پی پی 154 سے شکیل احمد سندھو، پی پی 153سے میاں اویس انجم، پی پی 152 سے نعمان مجید،پی پی 151 سے حماد اعوان، پی پی 150 سے عبدالکریم خان، پی پی149 سے حافظ ذیشان رشید، پی پی 148 سے غلام محی الدین دیوان، پی پی 147 سے محمد خان مدنی پی پی 145 سے یاسر گیلانی اورپی پی 146 سے جنید رزاق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔

لاہور سے نیشنل اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے ضمیر جھیڈو ایڈووکیٹ،این اے 123 سے افضال کریم پاہٹ، این اے 122 سے لطیف کھوسہ ، این اے 121 لاہور سے وسیم قادر،این اے 120 سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 119 سے شہزاد فاروق، این اے 118 سے عالیہ حمزہ اور این اے 117 سے علی اعجاز بٹر کی حمایت کی جائے گی۔