پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی فائنل لسٹ کو جاری کردیا ہے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 174 سے چوہدری اصغر گجر ، پی پی 173 سے زبیر نیازی، پی پی 172 سے مسز مہر واجد، پی پی 171 سے میاں اسلم اقبال اور پی پی 170سے ہارون اکبر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔ تاہم پی پی 162 سےابھی تک امیدوار کا نام جاری نہیں کیا گیا ہے۔

حلقہ پی پی 169 سے میاں محمود الرشید ، پی پی 168سے ندیم عباس بسرا، پی پی 167 سے عمار بشیر گجر، پی پی 166 سے خالد محمد محمود گجر، پی پی 165 سے احمر بھٹی، پی پی 164 سے یوسف میو، پی پی 163 سے عظیم اللہ خان، پی پی 161سے فرخ جاوید مون ، پی پی 160 سے اعظم نیازی اور پی پی 159 سے مہر شرافت علی کی حمایت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/18/01/2024/election-2024/65265/

حلقہ پی پی 158 سے چوہدری یوسف علی، پی پی157 سے حافظ فرحت عباس، پی پی 156 سے علی امتیاز ورائچ، پی پی 155 سے شیخ امتیاز،پی پی 154 سے شکیل احمد سندھو، پی پی 153سے میاں اویس انجم، پی پی 152 سے نعمان مجید،پی پی 151 سے حماد اعوان، پی پی 150 سے عبدالکریم خان، پی پی149 سے حافظ ذیشان رشید، پی پی 148 سے غلام محی الدین دیوان، پی پی 147 سے محمد خان مدنی پی پی 145 سے یاسر گیلانی اورپی پی 146 سے جنید رزاق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب لاہور سے نیشنل اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے ضمیر جھیڈو ایڈووکیٹ،این اے 123 سے افضال کریم پاہٹ، این اے 122 سے لطیف کھوسہ ، این اے 121 لاہور سے وسیم قادر،این اے 120 سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 119 سے شہزاد فاروق، این اے 118 سے عالیہ حمزہ اور این اے 117 سے علی اعجاز بٹر کی حمایت کی جائے گی۔