سنو الیکشن سیل:(رپورٹ، لاریب نور) سندھ کا ضلع جیکب آباد 1425572کی آبادی پر مشتمل ہے۔ مشرق میں کشمور،جنوب میں شکارپور،جنوب مغرب میں لاڑکانہ جبکہ شمال اور شمال مشرق میں بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور جعفر آباد واقع ہیں۔ضلع میں 97 فیصد آبادی مسلمان ہے جبکہ سب سے بڑی اقلیت ہندو ہے۔ اس کے علاوہ سندھی، بلوچی، سرائیکی اور پنجابی بھی اس علاقے میں موجود ہیں۔ این اے 190 اولڈ این اے 196 جیکب آباد میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستیں موجود ہیں۔
پی ایس 1: جیکب آباد
پی ایس 2: ٹھل
پی ایس 3: گڑھی خیرو
بروہی ، سومرو ، کھوسہ اورجاکھرانی خاندان، ڈومکی برادری، ابڑو ،چنہ ، پہنور قبائل،کنڈرانی ، برڑو ، مہر ، بنگلانی ، لاشاری ، جمالی قبائل ،بلیدی ،بروہی ، شہلانی ، کٹوھر قبائل رند ،دشتی خاندان، جکرو قبائل ،لوھر ، تھیم حلقے کی اہم برادریاں ہیں۔
پینے کے پانی اورنکاسی آب کا مسئلہ،خستہ حال سڑکیں، گیس لوڈ شیڈنگ ، بدامنی ،ٹرانسپورٹ کی سہولت کا نہ ہونا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پینےکےپانی کی سہولت کا نہ ہونا ، نادرا آفس موجودنہ ہونا ، خستہ حال سڑکیں حلقے کے اہم مسائل میں شامل ہیں۔
ضلع بھر میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 591615 ہے جبکہ قومی حلقہ این اے 190 پر کل ووٹرز کی 497578 ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 266025 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 231563 ہے ۔ پولنگ اسٹیشن 434 اور پولنگ بوتھ 1404 ہیں ۔
حلقہ این اے 190 جو کہ 2018 ء میں این اے 196 تھا سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومرو 92274 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اعجاز جکھرانی 86876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عبدالغنی انصاری 12739 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔جنرل الیکشن 2024 کے لئیے قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 190 پر 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئےاور 1 امیدوار کے مسترد ہوئے۔
عام انتخابات 2024 میں میاں محمد سومرو حلقہ 190میں مضبوط ترین امیدوار ہیں جن کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے اعجاز جکھرانی سے ہو گا۔ میاں محمد سومروشخصیتی اور برادری کا ووٹ بینک زیادہ ہونے کی وجہ سے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔
پی ایس 1:
پی ایس 1 جیکب آباد پر کل ووٹرز کی تعداد 214229 ہےجبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 114290اور خواتین ووٹرز کی تعداد 99939 ہے۔پولنگ اسٹیشن 193 اور پولنگ بوتھ کی تعداد 613 ہے ۔ جیکب آباد سٹی،گاؤں محمد میاں سومرو ،نوازو جاگیر ،کریم بخش لھڑی ،محلہ جعفر آباد، نور واہ اور دیگر علاقے اس صوبائی حلقے میں شامل ہیں۔ پی ایس 1 جیکب آباد پر 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئےاور 1 امیدوار کے مسترد ہوئے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اسلم ابڑو 36896 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگزیب پہنوار 25251 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدواردیدار علی لاشاری 2163 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
عام انتخابات 2024 ء میں صوبائی حلقے پی ایس 1 پر شیر محمد مغیری اور عبدالرزاق کھوسہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ عوام میں مقبولیت اور گذشتہ 5 سال سے فلاحی کام اور فری ایمبولینس سروس دینے کی وجہ سے حلقے میں شیر محمد مغیری کا ووٹ بینک 75 فیصد سے زیادہ ہے۔
پی ایس2:
پی ایس 2 ٹھل پر کل ووٹرز کی تعداد 181116 ہے ۔مرد ووٹرز کی تعداد 96467 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 84649 ہے ۔پولنگ اسٹیشن 152 اور پولنگ بوتھ 509 موجود ہیں۔ٹھل، دوڑ ،مبارک پور ،میر پور ،برڑو باہو کھوسہ ،جونگل ،میان جو کوٹھ سمیت دیگر علاقے اس صوبائی حلقے میں شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی ایس 2 ٹھل پر 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور 2 امیدواروں کے مستردہوئے۔ 2018 ءکے عام انتخابات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارسہراب خان سرکی 30339 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوارطاہرحسین کھوسو 22722 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوارشاہ محمد شاہ 10793 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔عام انتخابات 2024 ء میں پی ایس 2 پر پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سہراب سرکی اورجمعیت علمائےاسلام کے شفیق احمد کھوسہ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ حلقے میں گذشتہ ۲ مرتبہ ایم پی اے رہنے کی وجہ سے ڈاکٹر سہراب سرکی مضبوط امیدوار ہیں ۔
پی ایس3:
پی ایس 3 گڑھی خیرو پر کل ووٹرز کی تعداد 196661 ہے ۔مرد ووٹرز کی تعداد 105805اور خواتین ووٹرز کی تعداد 90856 ہے۔پولنگ اسٹیشن 169اور پولنگ بوتھ کی تعداد 550 ہے۔گڑھی خیرو،داؤ جہان پور، دودا پور ،گل حسن جمالی، رمضان پور مولاداد ،قادر پور، محمد پور ،سجاد خان بلیدی اس صوبائی حلقے کے اہم علاقے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی ایس 3 پر 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورہوئے اور 1 امیدوار کے مسترد ہوئے۔2018 ء کے عام انتخابات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمیر ممتازحسین 31662 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔پی ٹی آئی کے امیدوارعبدالرزاق خان 28134 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار سجاد علی بلوچ 1486 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ عام انتخابات 2024 ء میں پی ایس3 پر اورنگزیب پہنوار اورممتاز جکھرانی کے درمیان مقابلہ ہو گا جس میں ممتاز جکھرانی کا سیاسی اثرورسوخ ہونے کی وجہ سے ان کا ووٹ بینک زیادہ ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage