دیگرسیاسی جماعتیں اپنےلیےاورمیں آپ کیلئےالیکشن لڑرہاہوں:بلاول بھٹو
Image

نوشہرو فیروز:(سنونیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں ،دیگر سیاسی جماعتیں اپنے لیے اور میں آپ کے لیے الیکشن لڑنے جارہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پی پی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی نےمجھےوزیراعظم کاامیدوارنامزدکیاہے،ہم وفاق میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے،غربت ،بیروزگاری کاخاتمہ اورمہنگائی کاملکر مقابلہ کریں گے،نوشہروفیروزکیلئےخاص پلان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 20لاکھ گھربنانےکاسلسلہ شروع کرچکےہیں،نوشہروفیروزمیں سیلاب سےسب سےزیادہ نقصان ہوا،سیلاب متاثرہ خواتین کاایک ہی مطالبہ تھاگھربناکردیں ،وعدہ کیاتھاکہ آپ کوگھربناکردوں گا۔میں نے دنیاکادورہ کیا،یواین سیکریٹری جنرل کوپاکستان لایا۔

بلاول بھٹونے جلسے کے شرکا ء سے خطا ب میں کہا کہ دنیاکاسب سےبڑاگھربنانےکامنصوبہ سندھ حکومت کرارہی ہے،8فروری کوالیکشن کےبعدہم یہ کام پھرتیزی سےشروع کریں گے،ہم اپنےبچوں کیلئےتعلیمی ادارےبنائیں گے،ہم عوام کےمسائل حل کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ بولے کہ آپ نے میرےمنشورکولےکرگھرگھرجاناہے،الیکشن میں مقابلہ تیرارشیرکےدرمیان ہے،تیرپرمہرلگائیں تاکہ مہنگائی،بیروزگاری کامقابلہ کرسکیں،عوام نےمیری مددکرنی ہےپیپلزپارٹی کوجتواناہے،تمام مزدوروں کومزدورکارڈزدلوائیں گے،تیرپرمہرلگائیں غریب کو300یونٹ مفت بجلی ملےگی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/18/01/2024/pakistan/65259/

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے حافظ آباد میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پانچ ججوں نےعوام کےنمائندہ وزیراعظم کو فارغ کردیا، اگر مجھے نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان دنیا میں بہترین مقام حاصل کرچکا ہوتا۔

میاں محمد نواز شریف کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک سےدہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کس نے کیا؟اگر میری حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان “ایشین ٹائیگر “بن چکا ہوتا،سبز پاسپورٹ کی عزت ہوتی۔ مجھے جعلی مقدمات میں نہ الجھایا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز شریف نے کہا کہ 9 مئی والوں نے ریاست پر حملہ کیا اور ملک میں آگ لگائی جبکہ اٹھائیس مئی والوں نے پاکستان بنایا، ملک کو سنوارا اور ایٹمی طاقت بنایا۔

مریم نواز نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ریاست پر حملہ کرنے کی ترغیب دینےوالا شخص عوام کا ہمدرد نہیں، عوام سے وعدہ کیا تھا نوازشریف کو واپس لےکر آؤں گی۔ آٹھ فروری کو ایک بار پھر شیر دھاڑے گا۔ حکومت میں آکر عوام کو دو سو یونٹس تک مفت بجلی فراہم کریں گے۔