پاکستان میں آئی فون 15 سیریز کی قیمت اور پی ٹی اے ٹیکس کتنے ہونگے؟
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان میں ایپل کی جانب سے آئی فون 15متعارف کرا دیا گیا ہے، مداحوں کے لیے آئی فون 15 کی تازہ ترین سیریز کی نقاب کشائی کی گئی ہے جس میں 4 شاندار ماڈلز پیش کیے گئے ۔ پاکستان میں تیز پروسیسنگ پاور کے خواہشمند افراد کیلئے آئی فون 15 میں اے17 پرو چپ نصب کی گئی ہےجس سے ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو بڑی آسانی ہوگی۔ تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئی فون کے نئے ماڈلز پر مخصوص ٹیکس کی شرح عائد کی ہے۔ آئی فون ماڈلز کی نئی سیریز کیلئے پی ٹی اے ٹیکس ،صحیح قیمتیں، منتخب ماڈل اورسٹوریج کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ مگر پاکستان میں یہ فونز کتنے کے ملیں گے اور پاکستان میں پی ٹی اے ٹیکس کے بعد قیمت کیا ہو گی وہ نیچے دی گئی تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ایپل نے اپنے نئے آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس لانچ کر دیئے ہیں اور یہ فون 95 فیصد ٹائٹینیم سے بنے ہیں۔ ایپل نے اپنے نئے فون اور واچز کی رونمائی کیلیفورنیا میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں کی۔ آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر، آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالر اور آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی، آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ فونز 22 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ ایپل نے نئے فونز کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی کے سبب کیا ہے، آئی فون 15 سیریز کے فونز سیاہ، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب ہوں گے اور ان کی سکرین برائٹنس پچھلے فونز سے زیادہ ہوگی۔ آئی فون کے نئے ماڈلز میں 48 میگا پکسل کیمرا ہے اور ان میں کسی بھی مشکل کی صورت میں سیٹلائٹ کے ذریعے مدد حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایپل کے نئے فونز اور ایئر پووڈز میں میں ’سی ٹائٹ‘ چارجنگ پورٹ لگایا گیا ہے۔ ایپل کے مارکیٹنگ چیف گریگ جووائک نے بتایا کہ آئی فون 15 پر و تھری ڈائمینشنل ویڈیو بھی بنا سکے گا۔ جنہیں ایپل کے پرو ہیڈ سیٹ پر دیکھا جا سکے گا جو اگلے سال کے شروع میں مارکیٹ میں آ جائے گا۔ کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق ایپل کی ترسیل میں کسی بھی بڑے سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے مقابلے میں سب سے کم کمی آئی جو 46.5 ملین فونز سے 45.3 ملین تک گر گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage