ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیر خزانہ کا منصب سنبھال لیا
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) ڈاکٹرشمشاد اختر نے دوسری مرتبہ نگران وزیر خزانہ کا منصب سنبھال لیا۔ وہ عالمی مالیاتی اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔

ڈاکٹرشمشاد اختر 1954 میں سندھ کے ضلع حیدر آباد میں پید اہوئیں۔ وہ ہارورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سسیکس، یونیورسٹی آف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ، قائداعظم یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

شمشاد اختر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980ء میں اسلام آباد میں پلاننگ کمیشن سے کیا لیکن کچھ ماہ بعد ہی ورلڈ بینک مشن کاحصہ بن گئیں۔ 1990 ء میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے سینئر ماہر معاشیات کی حیثیت سے منیلا منتقل ہوئیں ۔

جولائی 1996ء میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر اور پھر جون 2002ء میں ڈائریکٹر جنرل بن گئیں ۔ ڈاکٹر شمشاد اختر 2006ء میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی 14 ویں اور پہلی خاتون گورنر مقرر ہوئیں اور یکم جنوری 2009ء تک عہدے پر برقرار رہیں۔ اس دوران شرح سودساڑھے 9 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہو گئی جبکہ ڈالر 60 روپے 88 پیسے 78 روپے 86 پیسے تک جا پہنچا۔

2013 ء سے 2018 ء تک اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیاء اور بحرالکاہل کی ایگزیکٹیو سیکرٹری جبکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے عالمی بینک کی نائب صدر بھی رہیں۔ 11 نومبر 2008 ء کو شمشاد اختر کو ایشیا میں ٹاپ ٹین لیڈران میں شامل کیا گیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage