لاہور ہائیکورٹ: بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم
Image
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیے کہ ایسے ڈرائیورز شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، کسی کو کوئی رعایت نہ دیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کو مارنے والے ملزم افنان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر دی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو لوگ اپنے کمسن بچوں کو گاڑیاں دیتے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ملزم افنان کی قانونی تحفظ کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے متعلقہ افسران سے جواب طلب کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مدعی مقدمہ نے کہا کہ انہیں دیت نہیں صرف انصاف چاہیے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ جرم کیا ہے تو سزا ملنی چاہیے لیکن فئیر ٹرائل کا حق ضرور دیا جائے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage