سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں کا اضافہ
Image

کراچی :(سنونیوز) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بائیس سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو روپے پر آ گئی۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2006 ڈالر کی سطح پر پہنچنےپر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے بڑھ کر دو لاکھ 16 ہزار800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

گذشتہ دنوں دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہو گیا،عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 1986 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا تھا، فی تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی قیمت پر پہنچ گیا تھا۔دس گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہو گیا تھا، عالمی منڈی میں سونا 23 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا، سونے کے عالمی منڈی میں بھاؤ 1988 ڈالر فی اونس رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں اضافہ

15 نومبر کو فی تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی قیمت پر پہنچ گیا تھا۔دس گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہو ا، عالمی منڈی میں سونا 23 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا، سونے کے عالمی منڈی میں بھاؤ 1988 ڈالر فی اونس رہے۔

گذشتہ سے پیوستہ بروز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوگیا تھا، فی تولے سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگیا تھا۔کل دس گرام سونا 858 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے پر آ گیا تھا،عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

گذشتہ روز صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق 10 گرام سونا 658 روپے اضافے سے 1 لاکھ 81 ہزار 584 جبکہ عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر بڑھ کر 1960 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا۔