نامور یورپین فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
Image
برلن:(ویب ڈیسک) یورپ کے ملک جرمنی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کر لیا، عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ فٹبالرنے اسلام قبول کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری پر اپنے ایک پیغام میں بتایا۔ سوشل میڈیا پلیت فارم انسٹا گرام پر سٹوری میں رابرٹ باؤر کو نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے اور انکے ساتھ ایک اور شخص بھی نماز پڑھ رہا ہے، ساتھ نماز پڑھتا شخص فٹبالر کے سسر نصیر اور جبکہ نماز پڑھنے والا بچہ عیسیٰ فٹبالر کا بیٹا ہے۔ رابرٹ نے اپنی سٹوری میں خود کو مخاطب بھی کیا اور لکھا کہ یہ میں ہوں اور اپنے سسر کےیساتھ نماز پڑھ رہا ہوں۔ [caption id="attachment_43162" align="aligncenter" width="700"]instagram post instagram post[/caption] فٹبالر نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور اپنے سسرال والوں کیوجہ سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے جنکے ساتھ میں سالوں سے رہتا ہوں، آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری مدد کی اور میرے سفر میں میری حوصلہ افزائی کی۔ خیال رہے کہ رابرٹ باؤر سعودی عرب کے فٹبال کلب الطائی کا حصہ ہیں اور انہوں نے الطائی سے ایک سال کا معاہدہ بھی کیا ہواہے۔ دوسری جانب پیو ریسرچ سینٹر کیجانب سے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسلام دنیا بھر میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا واحد مذہب ہے اور مسلمانوں کی تعداد 2015 اور 2060 کے درمیان دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ بڑھ جائیگی ۔ اسکے علاوہ رواں سال 2023 کے شروع میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔