بھارت نے 8ویں بارایشیاء کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
Image

لاہور:(سنونیوز) ایشیاء کپ 2023 کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔بھارت نے 51 رنز کا ہدف بنا کسی نقصان کے 6.1 اوورز میں مکمل کرلیا۔ایشان کشن نے 23 جب کہ شبمبن گل نے 27 رنز بنائے۔

ایشیاء کپ کے آخری معرکے میں بھارتی گیند بازوں نے لنکن ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادئیے،محمد سراج اور ہارڈیک پانڈیا نے سری لنکن ٹیم کوکو 14 اوورز میں 50 اسکور پر آل آئوٹ کیا۔ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سری لنکا کی آدھی ٹیم 12 رنز پر پویلین لوٹ گئی، بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے 3 اوورز میں 21رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہارڈیک پانڈیا نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے 1 وکٹ حاصل کی، محمد سراج بھارت کی جانب سے ایک اوور میں چار وکٹیں لینے والے پہلے باولر بن گئے۔

Srilanka vs India Live Score Updates - Final Asia Cup 2023

ایشیا کپ فائنل میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی اور پہلے ہی اوور میں سری لنکا نے ایک وکٹ گنوا دی۔سری لنکن ٹیم میں کپتان داسن شناکا ، کوشل پریرا، پاتھم نشانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالگے، دوشان ہیمنتھا، متھیشا پاتھیرانا اور پرامود مدوشان بھی فائنل الیون میں شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول ، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔