دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت سامنے لائیں: چیف جسٹس
Image

اسلام آباد:(سنو نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت سامنے لائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بات میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کی۔ اس موقع پر صحافی نے ان سے کہا کہ آپ پر بڑے الزامات لگ چکے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ مجھ پر کیا الزامات لگے ہیں؟

صحافی نے چیف جسٹس پاکستان کو بتایا کہ کمشنر راولپنڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ آپ اور چیف الیکشن کمشنر الیکشن 2024ء کے دوران دھاندلی میں ملوث ہیں۔ اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں تو میرا کردار الیکشن کروانے میں ایک حد تک ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر کوئی الیکشن نہیں کروانا چاہتا تھا تو پھر میرا کردار ہے۔ دو آئینی عہدیداروں میں الیکشن کی تاریخ پر ڈیڈلاک تھا۔سپریم کورٹ نے دونوں آئینی عہدیداروں کو بٹھایا اور الیکشن کی تاریخ لی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ چیف جسٹس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ دوسری بات یہ ہے کہ الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ اس پر سحافی نے چیف جسٹس سے پوچھا کہ کیا پیر کے روز انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کیس میں کمشنر راولپنڈی کو طلب کیا جائے گا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ جب تک کیس کا فیصلہ نہ ہو ، میں ان کیسز پر بات نہیں کرتا۔ پیر کے روز کیس لگے گا، آپ سب دیکھ لیجئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ انتخابات سے متعلق آئینی درخواست پر سماعت 19 فروری کو پہلے ہی مقرر ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage