12 April 2024

Homeکھیلکرکٹلاہور کی ٹیم کراچی میں فتح کے جھنڈے گاڑے گی:عاطف رانا

لاہور کی ٹیم کراچی میں فتح کے جھنڈے گاڑے گی:عاطف رانا

Owner & CEO Lahore Qalandars Atif Rana

لاہور کی ٹیم کراچی میں فتح کے جھنڈے گاڑے گی:عاطف رانا

لاہور:(سنونیوز)لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف راناکا کہنا ہے کہ اس بار لاہور کی ٹیم کراچی کے میدان میں فتح کے جھنڈے گاڑے گی۔پی ایس ایل میں ہماری تیاری اچھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او لاہور قلندرز کاکہنا تھا کہ ہمیں صبر کا پھل ملا، شروع والے سیزن میں ہم ہارے اور اب جیت رہے ہیں. راشد خان ایک ورلڈ کلاس اسپنر ہے ، اس کی کمی محسوس ہو گی۔ پی ایس ایل آ رہا ہے، سیزن کی رونقیں بحال ہونے جا رہی ہیں۔پی ایس ایل ایک بڑا برینڈ بن چکا ہے،پی ایس ایک شائقین کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔

عاطف رانا کاکہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں، فخر زمان فخر قلندر سے فخر پاکستان بنے،پریشانی کی کوئی بات نہیں ، ہمارے لڑکے کم بیک کریں گے۔شاہین آفریدی نے وک کر دکھایا جو بڑے بڑے نام نہیں کر سکے۔

عاطف رانا کاکہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں ہی لاہور قلندر کی ٹیم دو بار چیمپئن بنی، شاہین بہترین کپتان ہے ، پرفارمنس نا دینے کا مطلب یہ نہیں کہ کپتانی پر سوال اٹھا دیے جائیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں اب لوگوں کا انٹرسٹ کم ہو رہا ہے، چھوٹے فارمیٹس میں لوگ زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور قلندرز بنے سنوٹی وی کے مہمان

گذشتہ دنوں لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ہمراہ بنے سنو ٹی وی کے مہمان۔ عاقب جاوید، عاطف رانا اور سمین رانا نے پی ایس ایل ایٹ میں ٹائٹل کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔

سی ای او عاطف رانا، سی او او سمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز نے سنو ٹی وی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنو ٹی وی کو میڈیا انڈسٹری میں خوبصورت اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم آئندہ ایونٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے کے لئے پُرامید ہے۔

سمین رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایٹ کی ٹرافی جیت کر ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بننا چاہتے ہیں۔

چیئرمین سنو ٹی وی میجر جنرل ریٹائرڈ عارف وڑائچ اور صدر سنو ٹی وی میجر جنرل ریٹائرڈ سجاد رسول کی جانب سے لاہور قلندرز حکام کو خوبصورت سووئنیرز بھی پیش کیے گئے۔

Share With:
Rate This Article