ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید رہنے کا امکان
Image

اسلام آباد:(سنونیوز)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںُ میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا تاہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلو داور موسم شدید سرد رہے گا۔ بہا ولپور ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،خانیوال ،ملتان ، خان پور، اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔

موسم کاُ حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمورمیں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ؕ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

گذشتہ دنوں اسلام آباد لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد، خوشاب، چارسدہ اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 213 کلو میٹرکی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔