یو اے ای کا پاکستان بارے اہم اقدام
Image

ابوظہبی: (سنو نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی اگلی قسط موصول ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ ایک سال کیلئے رول اوور کردیا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے پاکستان کاقرضہ جنوری2025ء تک کیلئے رول اوور کیا گیا ہے ، جو قرضہ روول اوور کیا گیا ہے یہ رواں ماہ میچیور ہونے پر واپس کرنا تھا۔

اب اس کی واپسی 2025 ء تک موخر ہوگئی ہے ۔ قرض کو مؤخر کروانے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔ یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/01/2024/latest/65034/

دوسری جانب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دی گئی ہے۔ یہ قسط اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت موصول ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی یہم قسط ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ لاسٹ اکنامک جائزے کے بعد مزید 1.1 ارب ڈالر مل جائیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 11 جنوری 2024ء کو امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں پاکستان کو قرض کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی تھی۔