19 April 2024

Homeتازہ ترینہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں مسافر پھنس گیا

ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں مسافر پھنس گیا

Passenger Trapped In Plane Toilet For An Hour

ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں مسافر پھنس گیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) اسپائس جیٹ کی ممبئی سے بنگلورو کی فلائٹ میں ٹوائلٹ کا دروازہ خراب ہونے کے بعد ایک مسافر کو ایک گھنٹے سے زیادہ بیت الخلا میں گزارنا پڑا۔

پرواز کے بنگلورو پہنچنے کے بعد، انجینئر کی مدد سے دروازے کھولنے کے بعد مسافر باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔ ممبئی سے بنگلور کے سفر میں تقریباً 105 منٹ لگتے ہیں۔اسپائس جیٹ نے مسافروں کو ہونے والی ‘تکلیف’ پر غور کرتے ہوئے ان سے معذرت کی ہے اور اس سفر کا پورا کرایہ واپس کر دیا ہے۔اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا: “ہمارے عملے نے پورے سفر میں اس کی مدد اور رہنمائی کی۔بنگلورو پہنچنے کے بعد، ایک انجینئر نے ٹوائلٹ کا دروازہ کھولا اور مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پیشاب پیلا کیوں ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے جواب تلاش کر لیا

سپائس جیٹ کے ترجمان نے اس سے زیادہ کچھ بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ ایک اور افسر نے ایک انگریزی اخبار کو بتایا کہ عملے کے رکن نے کئی بار بیت الخلا کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، لیکن دروازہ نہ کھل سکا۔

افسر نے یہ بھی بتایا کہ جب دروازہ نہیں کھلا تو ایک ایئر ہوسٹس نے دروازے کے نیچے سے پرچی کے ذریعے مسافر کو سمجھایا۔ ایئر ہوسٹس نے پرچی پر لکھا، “براہ کرم ڈرو نہیں! ہم دروازہ کھولنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم چند منٹوں میں اترنے والے ہیں، تب تک کموڈ کے ڈھکن پر بیٹھ جائیں۔ مین ڈور کھلتے ہی انجینئرز آجائیں گے۔

Share With:
Rate This Article