آئی ایم ایف نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی قسط دیدی
Image

جنیوا: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دی گئی ہے۔ یہ قسط اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت موصول ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی یہم قسط ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ لاسٹ اکنامک جائزے کے بعد مزید 1.1 ارب ڈالر مل جائیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 11 جنوری 2024ء کو امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں پاکستان کو قرض کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/14/01/2024/pakistan/64551/

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فوری طور پر پاکستان کیلئے دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف میں پاکستان کی امداد رکوانے کی بھارتی سازش ناکام کر دی گئی تھی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت عالمی مالیاتی فنڈ میں پاکستان کے خلاف شکایت لے کر پہنچا۔ 11 جنوری کو بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کے خلاف شکایت رجسٹر کرائی۔ درخواست میں آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کو فنڈز جاری نہ کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/11/01/2024/pakistan/64131/

بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب آئی ایم ایف بورڈ نےبھارتی شکایت کو مسترد کر دیا۔ آئی ایم ایف بورڈ نے بھارتی شکایت کے جائزہ کے بعد پاکستان کو 700 ملین ڈالرز جاری کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔