ٹوائلٹ میں فون ساتھ لے جانا کتنا خطرناک؟
Image

لندن :(ویب ڈیسک )اکثر لوگ ٹوائلٹ جاتے ہوئے فون ساتھ لے جاتے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ وقت لگتا ہے اور وہ اپنا وقت گزارنے کے لیے موبائل پر لگے رہتے ہیں، ایسے لوگوں کے لیے اب ایک ماہر ڈاکٹر نے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق گیسٹرواینتھرالوجسٹ ڈاکٹر جوزف سلہب نے کہا ہے کہ ٹوائلٹ میں موبائل فون استعمال کرنا بواسیر اور دیگر ایسے عارضوں کا سبب بن سکتا ہے۔ڈاکٹر جوزف کے مطابق ٹوائلٹ میں فون استعمال کرنے والے لوگ کئی گنا زیادہ وقت ٹوائلٹ میں بیٹھے رہتے ہیں۔ اس سے پڑنے والا غیر ضروری دباؤ بواسیر اور دیگر عارضوں کا باعث بنتا ہے۔

اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ڈاکٹر جوزف بتاتے ہیں کہ ایسے لوگوں کا موبائل فون بھی ٹوائلٹ میں پائے جانے والے انتہائی نقصان دہ بیکٹیریا کی آماجگاہ بن جاتا ہے، جو دیگر کئی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔

ڈاکٹر جوزف سلہب نے کہا کہ ہمیں ٹوائلٹ میں کم سے کم وقت گزارنا چاہیے تاکہ ہمارے مخصوص اعضاءپر زیادہ دباؤ نہ پڑے اور اس وقت کو کم کرنے کا سب سے بڑا طریقہ یہ ہے کہ ٹوائلٹ میں موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو رفع حاجت سے فراغت میں زیادہ وقت لگتا ہے انہیں اپنی خوراک میں پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔کیوی فروٹ، ڈریگن فروٹ، سیب، ناشپاتی اور وٹامن سی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، پاکستان میں نئے ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 6 مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافروں کا جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر کرونا کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/14/01/2024/latest/64513/

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جدہ سے کراچی آنیوالے 50 سالہ شخص کا تعلق مینگورہ سوات، 27 سالہ مسافر کا تعلق میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی سے ہے جبکہ ریاض سے آنیوالے 22 سالہ مسافر کا تعلق مینگورہ سوات اور 40 سالہ مسافر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ریاض سے آنیوالا پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ کا رہائشی ہے، 68 سالہ چھٹا مسافر جیکب آباد کا رہائشی اور جدہ سے کراچی آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ مسافروں کو کوویڈ 19 کا ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا، اب تک بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 15 مثبت کیسز میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں جبکہ دیگر 4 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن 11 مسافروں کے مثبت پی سی آر ٹیسٹ آئے ان میں سے 2 افراد کے جے این ون ویرینٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے، اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ 5 مقامی ہیں۔

جے این ون ویرینٹ سے متعلق محکمہ صحت سندھ الرٹ ہے، سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کوویڈ 19 کا نیا ویرینٹ جے این ون گذشتہ کوویڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کوویڈ 19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔