علمائے کرام کیساتھ بیٹھ کر زندگی میں بہتری آئی: احسن خان
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھتا ہوں تو سیکھتا ہوں اور ان کی وجہ سے میری زندگی میں بہت بہتری آئی ہے۔ اداکار احسن خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند سالوں سے رمضان ٹرانسمیشن کے فرائض سر انجا م دے رہا ہوں، ٹرانسمیشن میں میرے پاس پروگرام کا سکرپٹ آتا اور مجھے صرف علمائے کرام سے سوال کرنا ہوتا ہے۔ کسی کو کہنے کا حق نہیں کہ میں اداکار ہوں تو اچھا مسلمان نہیں ہوسکتا، احسن خان - ایکسپریس اردو اداکار کا کہنا تھا کہ میں ایک میزبان ایک مسلمان اور ایک طالب علم کی حثیت سے میں علمائے کرام سے سوال کرتا ہوں کیونکہ سوال کرنا میرا حق ہے میرے سوال کرنے سے میرے پروگرام کو دیکھنے والی عوام کو فائدہ ہوگا۔ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کے بعد نجی زندگی میں بہتری آئی ہے، احسن خان - Entertainment - Dawnnews اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ میرے حصے میں اللہ نے رمضان ٹرانسمیشن کو لکھا ہے، میں 6 گھنٹے لائیو پروگرام کرتا ہوں میری زبان سے کتنی بار اللہ کا نام نکلتا ہے، درور شریف پڑھتا ہوں اور نعت بھی پڑھتا ہوں، علم کی بات کرتا ہوں جو میرے حصے میں اللہ نے دیا ہے اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ میرے رب کا فیصلہ ہے یہ میری قسمت میں لکھا جاتا ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن میں سیکھنے سے متعلق سوال پر اداکار نے کہا کہ میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھتا ہوں تو سیکھتا ہوں اور ان کی وجہ سے میری زندگی میں بہت بہتری آئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نیلم منیر کے ساتھ شادی کی خبروں پر احسن خان کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ ان کا نام جوڑنا اور ان کے ساتھ شادی کی خبریں پھیلانا مناسب نہیں ہے،یہ کسی بھی لڑکی کے لیے نہایت شرمنا ک ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/15/01/2024/entertainment/64640/ گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ان کے نیلم منیر کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں چونکہ ہم دونوں نے بہت سے ڈراموں اور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے تو ناظرین کو ہماری جوڑی پسند آتی ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ ہمیں ایک ساتھ شوز میں بھی مدعو کرلیا جاتا ہے جس کے باعث ناظرین کی شو میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔ احسن خان نے مزید کہا کہ سکرین پر نیلم منیر کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے لہذا اسی بنیاد پر ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، انہیں ایسی افواہیں سن کر حیرانگی ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں شرم بھی آتی ہے کہ ان کا نام کسی لڑکی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، لوگوں کو کسی بھی لڑکے کا نام کسی لڑکی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئیے کیوں کہ اس سے لڑکی کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔