12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹبالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی اے آئی کاپی متعارف

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی اے آئی کاپی متعارف

Actor Sunny Leone has become the first ever Indian celebrity to come up with her own AI replica in partnership with Kamoto.AI

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی اے آئی کاپی متعارف

ممبئی:(ویب ڈیسک) انڈین اداکارہ سنی لیون بالی وڈ کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہے جس کی اے آئی کاپی متعارف کرائی گئی ہے۔ بھارتی اداکارہ سنی لیون نے اس بارے میں باقاعدہ ویڈیو جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کو بھی اے آئی کی ہوبہو نقل دیکھ کر یقین نہیں آرہا۔


سنی لیونی کی آفیشل کاپی دکھنے میں ہوبہو اداکارہ کی طرح ہے تاہم اس کی آواز کچھ مختلف ہے جس سے فوری اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ مصنوعی ہے، خٰیال رہے کہ تاہم اسے دیکھ کر کوئی بھی یہ پہچان نہیں پائے گا کہ وہ حقیقی انسان ہیں یا اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا روبوٹک چیٹ بوٹ ہیں۔

سنی لیونی کی ہم شکل اے آئی روبوٹ کی کاپی بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے جس نے متعدد سپورٹس شخصیات سمیت کاروباری اور سوشل میڈیا شخصیات کی کاپیاں بھی متعارف کرا رکھی ہیں۔

بھارتی کمپنی نے سنی لیونی کی آفیشل اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی بنا دیا ہے جہاں پر دنیا بھر سے کوئی بھی شخص ان سے کسی بھی وقت کسی بھی موضوع پر بات کر سکتا ہے اور سنی لیونی کی کاپی انہیں فوری طور پر ریپلائی کریں گی۔

صارفین کی سہولت کے لیے سنی لیونی کی کاپی کو آڈیو کال بھی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے کمپنی نے ماہانہ کم سے کم ایک ڈالر فیس کے عوض سبسکرپشن پلان متعارف کرا رکھا ہے۔

Share With:
Rate This Article