وفاق کا نیب ترامیم فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نیب ترامیم فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ وفاقی حکومت نے اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فریق بنایا ہے۔ جس میں عدالت عظمیٰ سے نیب ترامیم کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، سپریم کورٹ فیصلہ پارلیمان اختیار پر تجاوز ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب ترامیم کو بحال کیا جائے۔ دوسری جانب درخواست گزار زبیر احمد صدیقی نے بھی پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف درخواست دائر کی جس میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا۔ نیب ترامیم کیس کا تحریری فیصلہ اور اختلافی نوٹ جاری درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلہ سے میری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس میں پارٹی نہیں تھا، سپریم کورٹ نے نوٹس دیئے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب ترامیم سے کسی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان اختیار پر تجاویز ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نیب ترامیم کو بحال کرے۔ یاد رہے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کو برقرار رکھا گیا ہے، اس لیے اس قانون کے نافذ ہونے کے دن کے بعد آرٹیکل 184(3) کے تحت جاری کیے گئے سپریم کورٹ کے تمام فیصلے، نیب آرڈیننس میں ترامیم کے فیصلے سمیت اپیل کے قابل ہیں۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے رواں سال 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔ عدالت نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دیں، جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے تھے۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف، آصف زرداری ،شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف اور دیگر سیاست دانوں کے 80 سے زائد کرپشن کیسز بحال کر دیئے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage