ایف بی آر کیجانب سے موبائل فونز صارفین کیلئے برُی خبر
12/16/2023 4:46
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے موبائل فونز کی کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، ایف بی آر کیجانب سے ملک میں درآمد ہونیوالے تمام ماڈلز کے موبائل فونز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کے بعد اب پاکستان میں موبائل برانڈز اپنے ماڈلز کی قیمتیں بڑھنے کو تیار ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے مشہور برانڈڈ موبائل فونز کے 1160 ماڈلز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے، ڈائریکٹوریٹ نے ایپل، لینوو، انفینکس، موٹورولا، ہوواوے، سام سنگ، سونی، اوپو، نوکیا، ٹی سی ایل، ریل می، ویوو ،ٹیکنو اور دیگر برانڈز پر کسٹم ڈیوٹی کو بڑھا دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کے حکم نامے میں کہا ہے کہ مسافروں کے ذریعے درآمد کیے جانے والے استعمال شدہ فونز کا اندازہ بھی کسٹم ویلیوز پر کیا جائے گا کیونکہ ان موبائلز کی قیمت کے الاؤنس کو بھی مذکورہ ٹیبلیٹڈ ویلیوز میں شامل کیا گیا ہے۔
موبائل فونز کی قیمتوں کا تعین کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25A کے تحت ویلیویشن رولنگ نمبر 1732/2023 کے ذریعے کیا جاتا ہے، موجودہ ویلیوایشن رولنگ تقریباً نو ماہ پرانی ہے اور اس میں طے شدہ کسٹم ویلیوز مروجہ بین الاقوامی مارکیٹ کی عکاسی نہیں کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/13/12/2023/latest/59243/
تمام سٹیک ہولڈرز نے درخواست کی ہے کہ موبائل فون کے ماڈلز کی کسٹم ویلیو بڑھنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی پر نظر ثانی کی جائے اور قیمت میں ایک معقول کم سے کم اضافہ اسکے مطابق کیا جائے کیونکہ ویلیو ایشن رولنگ میں ذکر کردہ موبائل فون کے کچھ ماڈلز پرانے ہیں لیکن ان کی کسٹم ویلیو کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage