10 December 2023

Homeکھیلپی سی بی کی وہاب ریاض کوچیف سلیکٹر بنانے کی آفر

پی سی بی کی وہاب ریاض کوچیف سلیکٹر بنانے کی آفر

ویاب ریاض چیئرمین ذکاء اشرف کے ساتھ ملاقات کے دوران

پی سی بی کی وہاب ریاض کوچیف سلیکٹر بنانے کی آفر

لاہور:(سنونیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کی تعیناتی کا معاملہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کی آفر کر دی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق نگران مشیر سپورٹس وہاب ریاض نے وزیر اعلی پنجاب سے رابط کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کی منظوری اور کلیر نس دے دی ۔ زرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صوبائی کابینہ کا بھی حصہ رہیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کنڑیکٹ بھجوائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کا چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان کرئے گا ۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر منٹ لے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023ء میں ناقص کاکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ نے ٹیم اور مینجمنٹ میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ گذشتہ روز بائولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیا اور آج کپتان بابر اعظم نے بھی تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

بابر اعظم نے اس کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ون ڈے، ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بابر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل لیکن یہی درست وقت ہے، میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو مواقع دیے، میں اس پر مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں۔ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔ تاہم ٹیم کو نمبر ون بنانے میں کھلاڑیوں اور کوچز سمیت سب کا کردار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:کپتانی چھوڑنے پر سینئر اور ساتھی کرکٹرز کا بابراعظم کے نام پیغام

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ بابرا عظم کو دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ اس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کیساتھ بابر اعظم کی ملاقات میں کیا گیا۔

سنو نیوز ذرائع کے مطابق بابراعظم کی ذکا اشرف سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن انہوں نے اپنی ناقص کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی ۔ بابر اعظم نے بائولنگ سمیت تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی کوذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بھارت سے ناکامی کے بعد کھلاڑی مورال ڈائون ہوگیا تھا جبکہ جنوبی افریقا اور افغانستان سے ناکامی سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کا سبب بنی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (سنو نیوز) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ سٹاف کی ذمہ داریاں تبدیل کر دی گئی ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام جاری رکھیں گے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز کیلئے مقررہ وقت پر نئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 34 سالہ شان مسعود نے 30 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے چار سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1597 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

شان مسعود کو آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2023-25 ء کے اختتام تک قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی بحیثیت کپتان پہلی ذمہ داری آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے جو 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔

جبکہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے ۔ ان کی بحیثیت کپتان پہلی ذمہ داری 12 سے21جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی۔

شاہین آفریدی 52 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 64 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ان کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پی سی ایل لگاتار دو سال 2022 ء اور 2023ء میں جیتی ہے۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Share With:
Rate This Article