نگران وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق ، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر اور نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چارکروڑ اکیاسی لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو اسی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ بیس لاکھ ایکڑزرعی اراضی کی مالیت اسی لاکھ روپے جبکہ پچاس ہزار روپے کے شیئرز بھی موجود ہیں۔ ذاتی رہائش گاہ پر چارلاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ، دس تولے کی قیمت بھی اسی ہزار ظاہر کی گئی ہے اور دو بینکوں میں دو کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہیں۔

ان کے علاوہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ کا گھر اور ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگران وزیر خزانہ نے دو اراضی کو باپ سے گفٹ ملنا ظاہر کیا ہے۔انہوں نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ شمشاد اختر کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں۔

نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار انوسٹ کیے ہیں۔ شمشاد اختر نے ٹی بلز کی مد میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں۔ ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں۔ان کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا ہے۔ ڈاکٹرشمشاد اختر کے پاس کیش میں 19 لاکھ 46 ہزار روپے ہیں۔ ان کے پاس بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار ہیں۔ انہوں نے فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس ملتان میں 2 کینال کا گھر 1 کروڑ روپے کا گھر ہے۔ ملتان یونائیٹڈ مال میں 2 کروڑ 50 لاکھ کا فلیٹ ہے۔ اسلام آباد میں 3 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایک کروڑ روپے کا پلاٹ بھی ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیرقانونی مقیم افراد سے سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی کے 5 ملین روپے کے بگٹی سی این جی سوئی میں 50 فیصد شئیرز ہیں۔ ان کے پاس ایک گاڑی 2010 ماڈل، مالیت 1کروڑ 2لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ان کے پاس 67 لاکھ 98 ہزار روپے کیش ہے۔

نگران وزیر داخلہ کے پاس بینک میں 6 لاکھ 35 ہزار روپے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے 68 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اثاثوں میں 90 اونٹ، 8 ہزار 870 بھیڑیں، 4 ہزار 60 بکریاں بھی ظاہر کی ہیں۔ ان کے پاس 400 گائے، 80 بچھڑے اور 86 بھینسیں ہیں۔سرفراز بگٹی نے لائیو سٹاک کی مالیت 6 کروڑ 97 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیر خزانہ کا منصب سنبھال لیا