پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
Image

لاہور:(سنونیوز) دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ہے. پیٹرول 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کرکے نئی قیمت 296 روپے 71  پیسے فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 204 روپے 98 پیسے مقررکردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 1 پیسے کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حکومت کی جانب سےمقرر کی جانے والی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے کمی کی گئی تھی۔ تاہم آج کے حوالے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 40 روپے سستا

لیکن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول میں بھی کمی کی تجویز پیش کی گئی تھی، جسے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قبول کرکے سمری پر دستخط کر دئیے گئے جس پر آج رات سے عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر 2023ء کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پندرہ اکتوبر کی رات عوام کو پیٹرول پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage