ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید اور لذیذ مشروبات
Image

لاہور: (سنو نیوز) بدلتے طرز زندگی، موسم اور خوراک کی وجہ سے جسم میں کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ آج کل ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی بیماریاں عام طور پر ہر شخص میں نظر آتی ہیں۔

بہت سے لوگ ذیابیطس کے علاج کے لیے بہت سی دوائیں لیتے ہیں۔ یہ دوائیں کئی ضمنی اثرات کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے مشروبات بتانے جا رہے ہیں جن کا استعمال شوگر کے مریض کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ذیابیطس کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟

بادام کا دودھ:

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بادام کا دودھ بہت فائدہ مند ہے۔ بادام کا دودھ جسم میں شوگر لیول کو نہیں بڑھاتا۔ گائے کے دودھ کے مقابلے بادام کا دودھ کیلوریز میں کم اور فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

ستو:

ستو میں پروٹین، وٹامنز اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ستو مشروب شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ ستو میں بیٹا گلوکن ہوتا ہے جو شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں بہت فائدہ مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں نے ذیابیطس سے چھٹکارا پانے کا آسان حل تلاش کرلیا

کوکم کا جوس:

کوکم کے جوس میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ذیابیطس خصوصیات پائی جاتی ہیں جو شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے کوکم کا رس پینا چاہیے۔

سبز سیب کا جوس:

سبز سیب میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس جوس میں بہت سے ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو شوگر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

کاجو کا دودھ:

کاجو کے دودھ میں اینکارڈک ایسڈ ہوتا ہے جو جسم میں شوگر لیول کو برقرار رکھتا ہے۔ کاجو کا دودھ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں موجود غذائی اجزاء شوگر کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ذیابیطس کے مریض یہ 4 پھل ضرور کھائیں، شوگر کنٹرول میں رہے گی

ذیابیطس کی بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ایسے میں اس مرض میں مبتلا مریضوں کو اپنی خوراک کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ شوگر کے مریضوں کی خوراک میں کون سے پھلوں کو شامل کرنا چاہیے؟

اگر ذیابیطس کے مریض اپنے کھانے پینے کا خاص خیال نہ رکھیں تو ان کا بلڈ شوگر لیول بعض اوقات قابو سے باہر ہو جاتا ہے۔ ایسے میں مریضوں کو خوراک میں پھل ضرور شامل کرنا چاہیے لیکن شوگر کے مریض ہر پھل نہیں کھا سکتے۔

ایسی صورتحال میں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ شوگر کے مریض اپنی خوراک میں کون سے پھلوں کو شامل کر سکتے ہیں۔

کیوی:

کیوی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی اس میں وٹامن سی، کیلشیم اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریض کیوی اور سلاد ضرور کھائیں، تاکہ ان کی اچھی صحت برقرار رہے۔

جامن:

گرمی کے موسم میں جامن کھانا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پھل کا ذائقہ ہم سب کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیےبھی بہت ضروری اور فائدہ مند ہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اس کے بیجوں کو پاؤڈر بنانے کے بعد کھانے سے بھی فائدہ ہوگا۔

کینو:

ہم سب جانتے ہیں کہ کینو اور نارنجی وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

امرود:

امرود کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس پھل میں وٹامن سی اور وٹامن اے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ فائبر کی خصوصیات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ امرود میں گلوکوز انڈیکس کم ہونے کی وجہ سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage