اے ٹی پی فائنلز: کارلوس الکاراز نے آندرے روبلیو کو شکست دیدی
Image
لندن:(ویب ڈیسک) کارلوس الکاراز کی اے ٹی پی فائنلز میں پیش قدمی جاری ہے، الکاراز نے آندرے روبلیو کو پہلی بارسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، سپینش سٹار میچ میں 5-7 اور 2-6 سے کامیاب رہے۔ خیال رہے کہ سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے بھی سال کے آخری اے ٹی پی فائنلز میں فاتحانہ آغاز کیا تھا، نوواک جوکووچ نے حریف کھلاڑی ہولگررونے کو اعصاب شکن مقابلے میں شکست دی تھی۔ نوواک جوکووچ نے ہولگررونے کو اعصاب شکن مقابلے میں 7-6، 6-7 اور 6-3 سے شکست دی جس کے بعد نوواک جوکووچ ریکارڈ 8 ویں مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے تھے۔ اس سے قبل عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ساتویں بار پیرس ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔ فائنل میں سربیئن سٹار نے بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر خوبصورت ٹرافی اپنے نام کی۔ چوبیس بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوواک جوکووچ اپنے 58 ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا، نوواک جوکووچ رواں سیزن میں ہارڈ کورٹس پر غالب رہے ہیں ، انہوں نے 33 میچز جیتے ہیں۔ نوواک جوکووچ کا سیزن 2023 کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لندن: کارلوس الکاریز نے ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ کا فائنل جیت لیا میچ کے بعد نوواک جوکووچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ، وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔ خیال رہے کہ تیونس کی ٹینس سٹار اُنس جابر نے ڈبلیو ٹی اے فائنل کی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تیونس کی ٹینس سٹار نے ڈبلیو ٹی اے کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد نم آنکھوں کے ساتھ غزہ کی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا ہے، اس لیے میں نے اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage