کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کو شکست،آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا
Image

کولکتہ: (سنونیوز) بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی،ٹریوس ہیڈ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا نے اننگز کا جارحانہ انداز کیا،ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے چوکے چھکوں کی بدولت اپنی ٹیم کو تیزی سے ہدف کی جانب بڑھایا تاہم 60 رنز پر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے۔ورنر کے بعد آسٹریلوی بلے باز مشکلات کا شکار ہوئے تاہم اسٹیو اسمتھ نے 30 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔

Australia vs SouthAfrica Live Score Updates - Cricket World Cup 2023

افغانستان کے خلاف ناممکن کو ممکن بنانے والے گلین میسکویل اس میچ میں 1 رنز پر آئوٹ ہوئے تاہم جوش انگس کی جانب سے 28 رنز کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی گئی۔پیٹ کمنز 14 اور مچل سٹارک 16 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوٹزی اور تبریز شمسی نے 2 2 جبکہ جبکہ مہاراج،ربادا اور مارکرم نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا 5ویں مرتبہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوا ہے،اس سے قبل 4 مرتبہ جنوبی افریقا سیمی فائنل تک پہنچا لیکن وہ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

کولکتہ میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقن بلے باز آسٹریلوی گیند بازوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ ایڈن مارکرم 10، وین ڈر ڈوسن 6، کوئنٹن ڈی کوک 3 رنز بناسکے، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کوئی رن نہ بنا سکے۔

جنوبی افریقا کی ابتدائی 4 وکٹیں 24 رنز پر گری جس کے بعد کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پارٹنرشپ قائم کی اور اپنی ٹیم کا سکور بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تاہم اس پارٹنرشپ کو ٹریوس ہیڈ نے کلاسن کو 47 رنز پر شاندار طریقے سے بولڈ کرکے توڑا جس کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

ڈیوڈ ملر نے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے جس کی بدولت جنوبی افریقا سکور بورڈ پر 212 رنز جوڑے میں کامیاب رہی۔آسٹریلیا کے مچل سٹارک اورپیٹ کمنز نے 3۔3 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقا نے 7 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی 7 میچز جیت چکی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی تھی، محمد شامی 57 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

محمد شامی نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 57 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی،جب کہ محمد سراج، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ کے حصے میں 1، 1 وکٹ آئی۔