سعودی عرب کی مقبول ترین کھجوریں کونسی ہیں ؟
11/16/2023 4:26
ریاض:(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں تاریخی مقامات اور کھجوروں کی پیداوار کیلئے سعودی عرب کا علاقہ العلا ’البرنی‘ بہت مشہور ہے، اس وقت العلا سے البرنی کھجور کی 80 فیصد پیداوار پورے سعودی عرب میں فروخت کی جا رہی ہے۔
العربیہ کے مطابق العلا کا علاقہ زرخیز وادی اور نخلستانوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے یہاں دنیا کی بہترین کھجوریں پیدا ہوتی ہیں، ان میں سب سے مشہور کھجورالبرنی ہے جبکہ حلوۃ البیضا میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے۔
ذائقے میں مزیدار اور صحت کیلئے مفید العلا کے نخلستانوں میں ’مبروم‘ نامی کھجور بڑی مقدار میں پیدا ہوتی ہے جو اپنے دنیا بھر میں ذائقے کیوجہ سے کافی مقبول ہے، العلا میں حلوۃ، العنبرۃ اور المجھول نامی کھجوریں بھی پیدا ہوتی ہیں جو سعودی عرب کے مقامی باشندوں میں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔
سعودی عرب کے علاقے العلا کے ایک کاشتکار احمد زعیر کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں پیدا ہونے والی کھجوریں سعودی عرب کے علاوہ دنیا بھر میں مشہورہیں بلکہ لوگ ان کھجوروں کو دنیا بھر میں اپنے رشتے داروں کو بھی بھیجتے ہیں۔
کھجوروں کو محفوظ کرنے کا ایک طریقہ آباؤ اجداد سے ہمیں ورثے میں ملا ہے جسے ’الشنہ‘ کہا جاتا ہے‘، اس طریقے کو استعمال کر کے کھجوروں کو سال ہا سال کیلئے محفوظ کیا جا سکتا ہے، ہمارے علاقے میں المبروم کھجور بھی بڑی مقدار میں پیدا ہو رہی ہے۔
زعیر کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بکری کی کھال مشکیزے کے لیے استعمال ہوتی تھی جب مشکیزہ پانی ذخیرہ کرنے کے قابل نہیں رہتا تو اسے کھجوروں کے لیے مخصوص کردیا جاتا اور اس میں کھجوروں کو رکھ کر محفوظ بنایا جاتا ہے۔
زعیر نے کہا کہ ’العلا کے کاشتکار ’حلوۃ العلا البیضا اور الحمرا‘ کھجورپرانے مشکیزے میں خاص طور پر محفوظ کیا کرتے تھے‘،الحلوۃ الحمرا میں مٹھاس کم ہوتی ہے۔
ٰیہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کو بلیو بیریز کھانے کا مشورہ
زعیر نے العلا میں پائی جانیوالی دو کھجوروں الحلوۃ الحمرا اور الحلوۃ البیضا کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’الحلوۃ الحمرا میں مٹھاس بہت کم ہوتی ہے اور اسکا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے جہاں تک الحلوۃ البیضا کا تعلق ہے تو اسکا رنگ سرخ ہوتا ہے اور اس میں مٹھاس بہت زیادہ ہوتی ہے‘۔
ایک اور کاشتکار عبدالعزیز الحربی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دس برس کی عمر سے نخلستانوں میں کام کررہا ہے وہ اپنے والد کے ہمراہ العلا کے نخلستان میں کھجوروں کی کاشت کرتا ہے،الحربی نے کہا کہ ہمارے یہاں کھجور کی تمام قسمیں پیدا ہوتی ہیں۔
بعض کھجوریں ایسی ہیں جنکا اصل وطن العلا نہیں ہے مثال کے طور پر الروثانہ اور عنبرۃ یہ مدینہ کی کھجوریں ہیں انکے پودے وہیں سے لاکر العلا میں لگائے گئے ہیں، ظمیہ العیص بھی العلا کی کھجور نہیں ہے۔
الحربی نے بتایا کہ ’ہمارے نخلستانوں کی پہچان الحلوۃ البیضا کھجور ہے یہ دنیا میںبہت زیادہ پسند کی جاتی ہے، العلا میں 120 قسم کی کھجوروں کی کاشت ہوتی ہے، خیال رہے کہ العلا کے نخلستانوں میں 2.3 ملین کھجوروں کے درخت ہیں یہ سالانہ 90 ہزار ٹن سے زیادہ کھجوریں دے رہے ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage