پی پی پی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کیخلاف محاذ سنبھال لیا
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) ملک میں الیکشن سے پہلے سیاسی گرما گرمی تیز ہو گئی ہے ۔ کل کے حکومتی اتحادیوں نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ سنبھال لیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن پر لفظی یلغار شروع کر دی ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حالات خراب کرنےمیں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ بات نکلےگی توبہت دورتک جائےگی۔ پیپلزپارٹی نےکبھی بیساکھیوں کاسہارانہیں لیا۔

اس موقع پر ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کاشیڈول دینےسےکیوں کترارہاہے؟ ایک جماعت ووٹ کوعزت دوکےنعرےسےبھاگ رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کواداروں کےپیچھے نہیں چھپناچاہیے۔

اس پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی پر بھر پور جوابی وار کیا۔ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس بھٹو زندہ ہے کے سوا پیش کرنے کےلیے کچھ نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی والےکہتے ہیں بھٹو زندہ ہے، بھائی بھٹو مرچکا ہے۔

لیگی رہنما نے راولپنڈی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ نوازشریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔ اکیس اکتوبرکو تاریخی استقبال کیا جائےگا۔