امرود کے وہ فائدے جو آپ کو جاننا چاہیں
Image

لاہور: (سنو نیوز) کیا آپ غذائیت بھرپور امرود کھانا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کیلئے خوشخبری ہے کہ یہ پھل قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ بڑے فائدے کا حامل ہے۔

آپ نے امرود کئی بار کھایا ہوگا، یہ بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ اس کا گودا سفید اور گلابی رنگ اور ذائقہ کافی لذیذ ہوتا ہے۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ امرود کھانے سے صحت کے لیے کیا کیا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں؟

امرود ایک ایسا پھل ہے جسے ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس میں غذائی اجزاء کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر ماہرین غذائیت اسے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ امرود کی قیمت زیادہ نہیں ہے ، اس لیے اسے غریب اور امیر دونوں کھا سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں امرود کے وہ کون سے فائدے ہیں جو آپ کو جاننا چاہیے۔

قوت مدافعت بڑھے گی:

امرود کو Ascorbic Acid یعنی وٹامن C کا بھرپور ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور آپ کو کئی وائرل بیماریوں سے بچاتا ہے۔

ہاضمہ بہتر ہوگا:

امرود کو فائبر کا بھرپور ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جو ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور قبض جیسے پیٹ کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

وزن میں کمی آئے گی:

امرود کے ذریعے وزن کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے۔

ذیابیطس میں آرام:جو لوگ امرود کھاتے ہیں، ان کا بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو آپ کو یہ پھل ضرور کھائیں۔

آنتوں کی صفائی:

یہ پھل آنتوں کو صاف اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح آپ کی صحت برقرار رہتی ہے۔

دل کی بیماریوں سے تحفظ:

امرود میں پوٹاشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

آنکھوں کے لیے فائدہ مند:

امرود ہماری آنکھوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، کیونکہ اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے، جو بینائی کو تیز کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کا کنٹرول:

امرود کا استعمال خون کو صاف کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

آکسیجن سپلائی:

امرود میں ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کے کئی حصوں تک آکسیجن پہنچانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے آپ کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ:

امرود میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔