لاہور میں گندے پانی کے نکاس کیلئے ڈسپوزل اسٹیشنز پر پمپس تکنیکی خرابی کا شکار
Image
لاہور:(سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گندے پانی کے نکاس کے لیے 26 ڈسپوزل اسٹیشنز پر 57 پمپس تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، گندہ پانی کھڑا ہونے سے بہت سی مہلک بیہماریاں پھیلتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر ہیں۔ ڈسپوزل اسٹیشنز پر نصب شدہ 57 پمپس استعداد کار سے کم پانی کا اخراج کر رہے ہیں،لاہور کے 128 مقامات پر تعمیر شدہ ڈسپوزل اور لفٹ اسٹیشن پمپنگ کے ذریعے گندا پانی کا اخراج کیا جاتا ہے۔ واسا نے پمپس کی تبدیلی کے لئے پنجاب حکومت کو استدعا بھی کر دی ہے۔ شادباغ ڈسپوزل پر 40 کیوسک کے تین، صدیق پورہ اور کھوکھر روڈ ڈسپوزل پر 71 اور 56 کیوسک کے دو دو پمپ زائد المیعاد ہیں۔ بھوگیوال ڈسپوزل پر 25 کیوسک کے تین، محمود بوٹی ڈسپوزل پر 56 کیوسک کے ایک پمپ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ تاجپورہ ڈسپوزل اسٹیشن پر چار، شادی پورہ اور بھاٹی گیٹ ڈسپوزل پر دو دو پمپس تکنیکی خرابی کا شکار ہیں،گلشن راوی ڈسپوزل پر چار ،لکشمی چوک ڈسپوزل اسٹیشن کے تین پمپس بھی استعداد کار سے کم کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ شہر کے 57 پمپس کی کارکردگی متاثر ہونے سے لاہور میں نکاسی آب میں تاخیرہے،پمپس کی تبدیلی نہ ہونے سے سیوریج کا نکاس بروقت ہونا مشکل ہوگیا۔