19 April 2024

Homeکھیلکرکٹحارث رؤف نے ریٹائرمنٹ لینے کا کیوں سوچا؟

حارث رؤف نے ریٹائرمنٹ لینے کا کیوں سوچا؟

Pakistan fast bowler Haris Rauf had considered retiring from international cricket following criticism for opting out of the Test series

حارث رؤف نے ریٹائرمنٹ لینے کا کیوں سوچا؟

لاہور:(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر ہونے والی تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا تھا۔

یاد رہے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے متعدد بار آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز سے دستبردای کے فیصلے پر حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ لیجنڈری وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی انکو فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہا تھا۔

مینجمنٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے مسلسل کی جانے والی تنقید نے فاسٹ بولر کو مایوس کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختصراً بین الاقوامی ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا تھا تاہم قریبی دوستوں سے مشورہ لینے کے بعد انہوں نے اپنی توجہ کیرئیر کی طرف کی۔

مکی آرتھری انہیں ورلڈکپ کے دوران مسلسل قائل کرتے رہے کہ آپ میرے سب سے اہم ہتھیار ہو، میں آپ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ایکشن میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن حارث رؤف یہ کہہ کر مسلسل انکار کرتے رہے کہ ڈیڑھ سال میں ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے، اگر ٹیسٹ کھیلنے کی کوشش کی تو میں ان فٹ ہوسکتا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ورلڈکپ کے دوران ٹیم انتظامیہ کو کہہ چکے تھے کہ موجودہ فٹنس کے ساتھ اگر میں نے ٹیسٹ کھیلا تو مجھے فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔فاسٹ بائولر نے چیف سلیکٹروہاب ریاض کو بھی یہی کہا تھا کہ میری فٹنس ایسی نہیں ہے کہ ایک دن میں دس بارہ اوورز کراؤں اور 80اوورز فیلڈ میں رہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

احمد شہزاد نے نیا تنازع کھڑا کردیا

دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر کی جگہ محمد نواز ٹیم میں شامل، عباس آفریدی کی جگہ زمان خان اور عامر جمال کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو 11 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب ، بابر اعظم ، افتخار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف 11 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں، تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل بدھ کو ڈینڈن میں کھیلا جائیگا۔

دوسری جانب فاسٹ بولر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے،عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے، سکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی، اگلے دو میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیدی تھی، پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کیجانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کیجانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 7 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور فخر زمان 25 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، اعظم خان بھی 2 رن بنا کر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

Share With:
Rate This Article