حماد اظہر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے
Image
لاہور: (سنو نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب نے حماد اظہر کے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق نیب کو سابق وفاقی وزیر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ حماد اظہر کیخلاف شکایت پر ڈی جی نیب نے ویری فکیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/15/01/2024/pakistan/64663/ نیب کو موصول ہونی والی شکایت میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر بننے کے بعد حماد اظہر کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، حماد اظہر نے بے نامی اثاثے بھی بنا رکھے ہیں۔ شکایت گزار نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی بے نامی اثاثوں کی تفصیلات بھی درج کی ہیں۔ شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد حماد اظہر کے خلاف انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔