پٹرول کے بعد سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
Image
کراچی (ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 600 روپے تولہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کمی ہوئی اور سونا 2047 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ گذشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونا 450 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا تھا، فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے کا ہوا، 10 گرام سونا 386 روپے اضافے سے 186814 روپے کا ہوگیا تھا. دس گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 71 ہزار 246 روپے کا ہوا، عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالر مہنگا ہوا ، دبئی بلین مارکیٹ میں سونا 2075 ڈالر فی اونس ہوا۔ دوسری جانب نٹربینک میں روپیہ مضبوط ہونے لگا ہے، آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 55 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے سے نیچے آ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 69 پیسے کا ہوا ہے، گذشتہ روز ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا، گذشتہ روز انٹربینک میں 12 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 24 پیسے کا ہو گیا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، مندی کے باعث 100 انڈیکس 64 ہزار کی حد گنوا بیٹھا ہے، انڈیکس 529 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 740 پر ٹریڈ ہو رہا ہے، گذشتہ روزمارکیٹ 368 پوائنٹس کی کمی سے 64,269 پر بند ہوئی تھی۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/15/01/2024/business/64678/ گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغازپر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 476 پوائنٹس اضافے سے 65114 کی سطح پر ٹریڈ کیا تاہم کاروباری اختتام پر صرف اڑتیس کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو اڑسٹھ پوائنٹس کی مندی سے ٹریڈرزکا چونسٹھ ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، ہنڈرڈ انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 80 ارب روپے کی انویسٹمنٹ پر سرمایہ کاروں نے 80 ارب روپے ہی منافع کمایا۔ مارکیٹ میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر ٹریڈرز نے 80 ارب روپے کا ہی منافع کمایا، کاروباری حجم 2 ارب 80 کروڑ حصص رہا،مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 453 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، بیرونی انویسٹرز نے 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے،نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہا۔