امریکا میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، 9 افراد ہلاک
Image
نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مونٹانا، اوریگن اور یوٹاہ سمیت امریکا کے شمالی مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40 ڈگری کم ہوگیا ہے جس کے سبب امریکا کے 50 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/15/01/2024/latest/64660/ اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنیوالی ریاست اوریگن میں نوے ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔ گزشتہ 3 روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔